سمارٹ فون پر سکریچز کا حل نکل آیا

سمارٹ فون کی سکرین پر سکریچز آجانا جہاں ایک طرف تو فون کو جلد خراب کرنے کا سبب بنتا ہے، تو دوسری طرف اس کی مرمت پر بھی خطیر رقم خرچ ہوسکتی ہے۔

تاہم اب جنوبی کوریا کے ماہرین نے ایسی تحقیق پیش کی ہے جس کے ذریعے اس سکریچز کی مرمت کی جاسکتی ہے۔

کوریا انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے السی کے تیل سے محلول تیار کیا ہے جو فون کے سکریچز کی مرمت کرسکتا ہے۔

السی کا تیل کرکٹ بیٹس اور مصوری کے فن پاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بے رنگ ہوتا ہے۔

ماہرین نے لیبارٹری میں کیے جانے والے تجربے میں دیکھا کہ جب موبائل فون کی سکرین کے سکریچز پر یہ محلول ڈالا گیا تو کچھ وقت کے بعد سکرین سے سکریچز غائب ہوگئیں۔

ماہرین کے مطابق یہ محلول 20 منٹ کے اندر سکریچز کو 95 فیصد تک درست کردیتا ہے۔