کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں متعدد جگہوں پر ربورٹس کا استعمال کیا جا رہا اور یہ ربوٹس انسان کے لیے کافی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
ربوٹس انسان کا کام آسان کرنے میں ان کی مدد تو کر ہی رہے ہیں لیکن حال ہی میں ربوٹس کے شاندار ڈانس نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ربوٹس بنانے والی امریکی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس کے ربوٹس کے ڈانس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
2 منٹ 53 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ربوٹس نئے سال کے استقبال میں زبردست ڈانس کر رہے ہیں۔
ربوٹس گانے کی دھن پر ایسے ڈانس کر رہے ہیں جیسے ایک انسان کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے والے لوگ حیرت زدہ ہو گئے۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو 11 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔