پاکستان کا چائنہ کمپنی سائنوفارم سے کورونا ویکسین خریدنےکا فیصلہ

 کابینہ کمیٹی نے چین کی کمپنی سائنوفارم سے کورونا ویکسین کی بارہ لاکھ ڈوسزخریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرسائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے کے لیے ابتدائی طورپرچین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ Doses خریدی جائیں گی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرزکو مفت مہیا کی جائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹراگرکوئی اوربین الاقوامی طورپرمنظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتو وہ بھی کرسکتا ہے۔