چیف جسٹس نے کرک میں مندر جلائے جانے کے واقعہ کا از خودنوٹس لے لیا

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کرک میں ایک بلوائی حملے میں مندر کو جلائے جانے کے واقعہ پر سوموٹو لیتے ہوئے  ہوئے  چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی اور ایک رکنی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کو موقع پر جا کر معاملے کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس نے 4 جنوری کورپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے معاملہ 5 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔

 ترجمان سپریم کورٹ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے مذکورہ واقعہ کی اطلاع پانے کے بعد پیٹرن ان چیف پاکستان ہندو کونسل و رکن قومی اسمبلی رامیش کمار سے کراچی رجسٹری میں ملاقات کی۔