کوئٹہ: ماہر فلکیات ریاض احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ2021 میں دو چاند، دو سورج گرہن ہوں گے۔
26 مئی،19 نومبر کو چاند اور10 جون اور4 دسمبر کو سورج گرہن جبکہ نیا سال2021ء کا پہلا دن اور آخری دن جمعہ ہوگا۔
ماہر فلکیات ریاض احمد کے مطابق دسمبر2019ء کی طرح سات سیاروں کا اجتماع فروری2021ء میں مشکلات پیدا کرے گا۔
سال2021ء اہم فیصلوں کا سال ثابت ہوگا جس سے ملک سیاسی بحران سے نکل کر بہتر مثبت خوشحالی کی راہ اختیار کرے گا جبکہ کئی اْلجھے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا۔
ریاض احمد کے مطابق سابقہ دور1962ء کی طرح2021ء میں سیاسی مسائل حل ہوں گے۔
گذشتہ سال سے پھیلی ہوئی مہلک کورونا بیماری دْنیا کے کئی ممالک میں شدت اختیار کرے گی اور ملک میں ماہ جنوری میں برفباری، تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی۔