پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں اداکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے۔
اداکارہ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایمن اور منال کے والد انتقال کر گئے ہیں۔
اداکار منیب بٹ نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ نمازہ جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان نے بھی مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا برائے مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کی جانب سے والد کی بیماری کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔