سپیکراسد قیصر نے دونوں لیگی ارکان کے استعفے جعلی قرار دیدیئے

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں سے متعلق انکوائری مکمل کر لی،سپیکر نے دونوں ارکان کے استعفے جعلی قرار دیدیئے۔

جمعرات کے روز سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت رہائشگاہ پر مشاورتی اجلاس  ہوا جس میں قومی اسمبلی کے حکام اور قانونی ماہرین  نے شرکت کی۔

،مرتضیٰ جاوید عباسی،سجاد اعوان کے استعفوں کا جائزہ لیا گیا،قانونی ماہرین نے  دو ارکان کے استعفوں سے متعلق رائے دی۔

قانونی ماہرین کے مطابق مذکورہ ارکان کی استعفوں سے متعلق تردید پر قبول نہیں کئے جا سکتے۔

 قومی اسمبلی حکام کی جانب سے بھی استعفے مسترد کرنے کی سفارش کی گئی،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دونوں لیگی ارکان اسمبلی کے استعفے مسترد کر کے معاملہ نمٹا دیا۔

مسلم لیگ ن کے اراکین  قومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی  اور ڈاکٹر محمد سجاد اعوان کے  استعفوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رولنگ دیتے ہوئے دونوں اراکین نے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور اراکین  نے اپنے استعفوں کو جعلی قرار دیا ہے۔

رولنگ میں کہا گیا ہے کہ موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے  ثابت نہیں ہوسکے۔

 استعفوں پر کارروائی قانون، قواعد، گائید لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی،استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی لہٰذا ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین  قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید اور ڈاکٹر محمد سجاد اعوان کے استعفے اْن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پیڈ پر 14دسمبر 2020کو  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔