وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو بھی پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف زبان استعمال کرے گا اس کے خلاف 72 گھنٹوں میں کارروائی ہو گی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتےہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو بھی آرمی اور دیگر اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے گا تو اس کے خلاف 72 گھنٹے میں کارروائی ہو گی، 72 سے 73واں گھنٹہ نہیں ہو گا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی منسوخی سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو ختم ہو رہا ہے، اس کی معیاد میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین اور افغانستان کا مینوئل ویزا ختم کر دیا ہے جبکہ ایک دن میں دو لاکھ آن لائن درخواستیں آئیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 8 لاکھ غیر قانونی افغان شہری رہتے ہیں، 2 لاکھ غیر قانونی افغان شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کر چکے ہیں۔
نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا ان دونوں جماعتوں نے اپنے ادوار میں نیب قوانین میں ترمیم نہیں کیں، اب نیب ختم نہیں ہوگا۔