پاکستانی لڑکی یادداشت کا عالمی مقابلہ جیت کر ورلڈ چمپیئن بن گئی

پاکستانی لڑکی ایما عالم نے لندن میں ہونے والی گلوبل میموری چیمپیئن شپ 2020 جیت کر دنیا کے 16 ممالک کے افراد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ورلڈ میموری چیمپیئن شپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی لڑکی ایما عالم نے ایونٹ میں ہونے والے 10 مختلف قسم کے مقابلوں میں دوسرے ممالک کے شرکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چیمپیئن جیت لی۔

گلوبل میموری چیمپیئن شپ میں چین، بھارت، ملائیشیا، قطر، مصر، امریکا اور برطانیہ سمیت مجموعی طور پر 16 ممالک کے 300 شرکا نے حصہ لیا اور یہ ایونٹ دسمبر 2020 میں لندن میں ہوا۔