وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے راج کپور اور دلیپ کمار کے گھر خریدنے کی منظوری دےدی۔
محکمہ ثقافت کے مطابق دونوں گھروں کو خریدنے کےلیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔
لیجنڈ بھارتی اداکاروں کے گھروں کو عجائب گھروں میں تبدیل کیا جائےگا۔
محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے پشاور میں بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔
محکمہ آثارقدیمہ نے دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی روشنی میں وزیراعلیٰ محمود خان نے لیجنڈ اداروں کے گھر خریدنے کے لیے دو کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے۔
راج کپور کے گھر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ جبکہ دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔