لاہور: پاکستان کے معروف مصنف نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ مولانا ہے نہ فضل ہیں نہ رحمان۔ میں اسے کچھ نہیں مانتا۔
یوٹیوب پر نوجوان کو انٹرویو دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کیخلاف بات کی تو نوجوان نے ان سے سوال کیا کہ اس اتحاد میں تو مولانا فضل الرحمان بھی ہیں تو اس سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے جواب دیا کہ نہ وہ مولانا ہے، نہ فضل ہے اور نہ رحمان ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اسے کچھ نہیں مانتا۔ اس کو اگر کرسی سے الگ کرو تو وہ پاگل ہو جاتا ہے۔ جس پر اینکر نے ان سے سوال کیا کہ وہ دس برس تک کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہے ہیں، جس پر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اس کو کشمیر کمیٹی کا سربراہ بنانے والے یہاں بھی سزا بھگتیں گے اور آخرت میں بھی سزا کے حقدار ہوں گے۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔