ممبئی: بھارت کے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں میزبان اور بالی وڈ اداکار سلمان خان نے معروف اداکارہ سنی لیون سے اظہار محبت کردیا۔
بھارتی ٹی وی کی جانب سے بگ باس سیزن 14کی تازہ قسط کی جھلکیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہیں۔
بگ باس سیزن 14 میں سنی لیون مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، اس موقع پر انہیں ریئلٹی شوکے میزبان سلمان خان سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون سلمان سے پوچھ رہی ہیں کہ آپ کی بیماری کیا ہے؟
جس پر سلمان خان کہہ رہے کہ 'مجھے ابھی آپ سے پیار ہوگیا ہے، اسے 'لویریا' کہتے ہیں '، جس پر سنی لیون اپنے دل پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہتی ہیں سلمان، سلمان،سلمان، مجھے بھی ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ ریئلٹی شو بگ باس کا شمار بھارت کے مقبول ترین شوز میں ہوتا ہے جس کی میزبانی سلمان خان گزشتہ 10 برس کرتے آرہے ہیں اور اس کا وہ بھاری معاوضہ بھی لیتے ہیں۔