پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑیوں عروہ حسین، فرحان سعید اور فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق کی افواہوں کے بعد اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی طلاق سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
سال نو کے آغاز پر دیگر شوبز شخصیات کی طرح اداکارہ صنم جنگ کی جانب سے بھی مداحوں کو مبارکباد پیش کی گئی، سال نو پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو تنہا صوفے پر کافی کا کپ پکڑے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
صنم جنگ کی تنہا صوفے پر بیٹے تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے ان کی طلاق سے متعلق تبصرے شروع ہو گئے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صنم جنگ اور ان کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
حتیٰ کہ ایک صارف نے اداکارہ کے شوہر قسام جعفری کی کسی دوسری خاتون کے ساتھ دوسری شادی سے متعلق بھی تبصرہ کیا۔
ایک صارف کی جانب سے اداکارہ صنم جنگ سے طلاق کیوں ہوئی؟ جیسے سوال کے پوچھے جانے پر میزبان صنم جنگ نے جواب دیا کہ آپ کی وجہ سے، تاہم اب تک اداکارہ اور ان کے شوہر کی جانب سے طلاق کی افواہوں سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے۔
خیال رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی۔
قسام جعفری پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام الایا جعفری ہے۔