وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ ترکی میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں اور حال ہی میں انہوں نے تاریخی ترکش ڈرامہ سیریل عثمان غازی المعروف 'کورولش عثمان' کے سیٹ پر لی گئی اپنی تصاویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے فواد چوہدری کورولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار براق اوزچیویت کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں فواد چوہدری کو ڈرامے کے سیٹ پر اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر گزشتہ برس پاکستان میں ترکش ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کو اردو میں ڈب کر کے پی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔
ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کو پاکستان میں خوب پسند کیا گیا۔