بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس اہلکار کی اپنی آفیسر بیٹی کو سیلوٹ کرنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ریاست آندھر پردیش کے شہر تروپتی میں پولیس کے سرکل انسپکٹر شیام سندر کو اس وقت اپنی بیٹی اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) جسی پرشانتی کو سیلوٹ مارنا پڑگیا جب بیٹی پولیس کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچیں۔
پرشانتی نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 2018 میں ریاستی کمیشن لیا اور ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات ہوئیں۔
شیام سندر کی بیٹی تروپتی کے ایک ضلع میں ڈی ایس پی تعینات ہیں جبکہ خود وہ ٹریننگ سینٹر میں ڈیوٹی دیتے ہیں۔
والد کو اپنی بیٹی کو اُس وقت سیلوٹ کرنا پڑا جب بیٹی تروپتی میں پولیس ڈیوٹی میٹ کیلئے پہنچیں اور اس موقع پر باپ بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
پولیس انسپکٹر والد کی یونیفارم میں ملبوس آفیسر بیٹی کو سیلوٹ مارنے کی جذباتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے والدین کیلئے قابل فخر لمحہ قرار دیا گیا ہے۔