لاہور: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ رکشہ چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
دین کے لیے گلوکاری کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے سڑک پر رکشہ چلا کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔
دراصل یہ رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن کا رکشہ ہے جسے رابی پیرزادہ چلارہی ہیں۔
رابی پیرزادہ نے رکشہ چلاتے ہوئے پیغام لکھا ’’الحمداللہ ہماری فاؤنڈیشن کا پہلا رکشہ۔ کبھی اپنی مرسڈیز چلا کر اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس کی ہے۔ اللہ ہمیں اور ہمت اور استطاعت دے لوگوں کی مدد کرنے کی۔‘‘
واضح رہے کہ شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد رابی پیرزادہ فلاحی کاموں میں سرگرم ہوگئی ہیں اور اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے فلاحی کاموں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔