ترک اداکار اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی نے پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔
ترک اداکار اینگن التان دزیاتن نے پاکستانی ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ منسوخ کردیا۔
پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ کسی قسم کی شوٹنگ کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔
اس حوالے سے رپورٹ کے مطابق اینگن التان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نجی فرم جس کے مالک پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر ہیں کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے دستبردار ہوتے ہیں۔
یادرہے کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا پراجیکٹ سائن کیا تھا جس کے تحت اینگن التان ان کے بزنس کے ایمبیسڈر مقرر ہوئے تھے۔
اسی سلسلے میں اینگن التان گزشتہ ماہ پاکستان کے دورے پر بھی آئے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’’میں پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہوں۔‘‘
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ترک اداکار ان کے برانڈ کی شوٹنگ کے لیے 12 یا 13 جنوری کو دوبارہ پاکستان آئیں گے۔
تاہم اب ترک اداکار نے رواں ماہ اپنا آنے والا دورہ پاکستان بھی معطل کردیا ہے۔
دوسری جانب اینگن التان کو پاکستان لانے والا ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے ،اس کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کارچوری اور ڈکیتی سمیت کئی سنگین مقدمات درج ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ کاشف ضمیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ترک اداکار اینگن التان نے اچانک کاشف ضمیر کی فرم کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔