صدرڈونلڈ ٹرمپ کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیئے گئے

واشنگٹن: سوشل میڈیا کمپنیوں نے واشنگٹن میں احتجاج کا دفاع کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور اسنیپ چیٹ نے امریکی صدر کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

ٹوئٹر  نے ٹر مپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کے لیے بلاک کیا۔ 

ٹویٹر نے امریکی صدر کے اکاؤنٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

صدارتی انتخابات قبول نہ کرنے اور حامیوں کو تشدد کیلئے امریکی صدر کے تین ٹوئٹس بھی ہٹائے گئے۔

انتظامیہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ ٹوئٹر پر متنازع بیانات سے بعض باز نہ آئے تو اکاؤنٹ مستقل بلاک کر دیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کا دفاع کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ایسے واقعات تب ہوتے ہیں جب عوام کو انتخابات میں ان کے فتح سے دوررکھا جاتا ہے۔

 عرصے سے محب وطن امریکیوں کی حق تلفی کی جارہی ہے۔