ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مقدمےکے قیدی کی ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آگئی۔
قتل کے مقدمے میں قید ملزم جیل کے اندرموبائل کی ممانعت کے باوجود ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا رہا۔
صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر جیل خانہ جات نے حقائق جاننے کےلیےکمیٹی تشکیل دے دی ہے جسے تحقیقات کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث ملزمان اور جیل انتظامیہ کی جانب سے نااہلی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔