وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے صوبے میں جلد سمارٹ سکول سسٹم متعارف کروانے اور 25 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم نے کہا کہ رواں سال 5 لاکھ سےزیادہ طلبا کو فرنیچر فراہم کیا جائے گا، نئےتعلیمی سال سےسکولز میں فرنیچر،اساتذہ دستیاب ہوں گے۔
وزیرتعلیم خیبرپختونخوا نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کےخاتمےکیلئے 25ہزاراساتذہ بھرتی کئےجارہے ہیں اسکول بیگزکےاضافی وزن سےچھٹکارے کیلئے بل پاس کرایاگیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئےاقدامات کئےجارہےہیں، جلدسمارٹ سکول سسٹم متعارف کروارہےہیں۔
وزیرتعلیم کے پی نے بتایا کہ نقل کے خاتمے کیلئے امتحانی ہالز میں کیمروں کی تنصیب لازمی ہوگی، تعلیمی بورڈز میں ای ٹینڈرنگ،ای آکشن کانظام ہوگا جب کہ تعلیمی بورڈزمیں اسٹوڈنٹس فیسلی ٹیشن سینٹرزقائم کیےجارہےہیں۔