اسلام آباد:ملک بھر میں پاور بریک ڈان کو بھی پاکستانیوں نے مذاق بنا دیا ہے، ملک میں بجلی کے سب سے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد سوشل میڈیا پر بلیک آؤٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صرف 30 منٹ میں 5 کروڑ میمز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔
نجی ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق بریک ڈاؤن کے بعد صرف 30 منٹ میں 5 کروڑ میمز بنائی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ٹوئٹس کیے گئے جن سے یہ تاثر گیا کہ قوم نے بریک ڈاؤن کو مذاق میں ڈال دیا ہے۔
زید حامد اور شہباز گل کی نوک جھونک بھی قابل ذکر رہی اور زید حامد اپنے ٹوئٹ کے بعد صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
سوشل میڈیا پر زید حامد، مارشل لا اور لوڈشیڈنگ بھی ٹرینڈبنے رہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ میاں صاحب نے اپنے دور میں بنائی جانے والی بجلی واپس نکال لی ہے۔
ملیحہ ہاشمی نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ میاں صاحب نے اپنے دور میں بنائی بجلی واپس نکال لی ہے" - احسن اقبال صاحب کا متوقع بیان۔بلیک آؤٹ کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ عمران خان نے سب کی ایک ساتھ بجلی بند کر کے امیر اور غریب کا فرق مٹا دیا: یوتھیا لاجک۔
معصوم کاشف نامی صارف نے لکھا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ بجلی کا بریک ڈاؤن ہمیں کالم لکھنے سے روکنے کیلئے کیا گیا ہے تاکہ اندھیرے میں ہمیں کچھ نظر نہ آئے، ہم کالم نہ لکھ سکیں اور انقلاب نہ آئے یہ حکومت مکمل ناکام ہے سلیم لفافی، حامد غدار میر، سرکاری حاجن عاصمہ شیرازی کا مشترکہ بیان۔
جبکہ معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ میں تو لفافوں کو دیکھ رہا ہوں۔کہ کیسے اندھیرا ہوتے ہی ان کے اندر کے جذبات، خواہشات اور احساسات باہر آئے۔ انکی بھی کیا زندگی ہے ہر وقت برے وقت کی خواہش کرتے ہیں۔ انشاللہ نا مراد ہی رہیں گے۔