شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کیلئے حکومت کا قوانین متعارف کروانے پر غور 

 

اسلام آباد:واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے وزارت سائنس مضبوط ڈیٹا پراٹیکشن قوانین متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی صارفین کے حساس ڈیٹا کی شیئرنگ کی اجازت دیتی ہے۔

شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کیلئے وزارت سائنس مضبوط ڈیٹا پراٹیکشن قوانین متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔ 

یک طرفہ سوچ کی بجائے ایسی پالیسز کی تشکیل مشاورت کے بعد کی جانی چاہیے تھی۔