ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پرغور

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر کی جانب سے اکاؤنٹ مستقل بند کئے جانے کے بعد اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ بند ہونے کے بعدامریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر انتظامیہ پر برسنے کے لیے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کو استعمال کیا جس کے ساڑھے سات کروڑ فالوورز ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے ووٹ دینے والے عظیم محب وطنوں، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور کررہے ہیں۔