ذیابطیس کے مریضوں کو خون میں شوگر کی مقدار جانچنے کے لیے ایک بوند خون درکار ہوتا ہے جو انگلی پر باریک سوئی مار کر حاصل کی جاتی ہے اور اسے ایک خاص پٹی پر لگا کر شکر کی مقدار جانی جاتی ہے۔
لیکن مشہور جاپانی کمپنی اسٹارٹ اپ کی جانب سے طبی ٹیکنالوجی کو درپیش ایک اہم مسئلے کا حل تلاش کرنے کا دعویٰ کرلیا ہے ۔
کمپنی کی جانب سے کیے گئے دعویٰ کے مطابق ، کمپنی نے ایک ایسی پروٹوٹائپ کلائی میں پہنی جانے والی گھڑی تیار کی ہے جس کے ذریعے بلڈ شوگر کو بغیر سرنج جانچا جاسکے گا۔
کمپنی کی جانب سے شوگر مانیٹر کرنے والی گھڑی کوانٹم آپریشن ان کارپوریشن کی جانب سے ورچوئل تقریب(سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش) میں متعارف کروائی گئی ہے۔
ایپل واچ کی طرح نظر آنے والی اس ڈیوائس میں اسپیکٹرومیٹر موجود ہے جو گلوکوز کی مقدار جانچنے کے لیےخون کو اسکین کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس گھڑی کا اہم جز گھڑی اور بینڈ میں موجود اسپیکٹروسکوپی ہے، گھڑی کو کلائی میں باندھے جانے کے بعد صارف کو سلائیڈ کرکے مینیو سے مانیٹرنگ کو ایکٹیویٹ کرنا ہوگا جس کے 20 سیکنڈ بعد ڈیٹا ظاہر ہونے لگے گا۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ یہ گھڑی دل کی شرح اور ای سی جی سمیت دیگر اہم علامات کو بھی پڑھنے کی اہلیت رکھتی ہے۔