دنیا میں ایک بچھو پایا جاتا ہے جسے ’’ڈیتھ اسٹاکر‘‘ بچھو کہا جاتا ہے۔ اس کا زہر دنیا کا مہنگا ترین مائع ہے اور اس کا زہر انتہائی مہلک بھی ہے۔ اس بچھو کا کاٹا مکھی کے ڈنک سے 100 گنا تکلیف دہ ہوتا ہے اور بچوں اور بڑوں کو فوری طور پر مارڈالتا ہے۔
اس خاص قسم کے بچھو کے ایک گیلن (پونے 4 لیٹر) کی قیمت 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے یعنی پاکستانی روپوں میں 5 ارب 85 کروڑ روپے تک ہے۔
ڈیٹھ اسٹاکر کا زہر کئی طرح کے پیچیدہ کیمیکل سے مل کر بنا ہوتا ہے اور اسی بنا پر دنیا بھر کے ماہرین اس کے زہر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ڈیتھ اسٹاکر بچھو کے زہر میں پیپٹائڈ کلورو ٹاکسن پایا جاتا ہے جو سرطانی دماغی رسولی کے علاج میں کام آتا ہے۔
اس کے علاوہ بچھو کا زہر سائنسی تحقیق، تجربہ گاہوں اور ادویہ سازی میں استعمال ہوتا ہے۔