شکیرا نے اپنے تمام گیت بھاری رقم کے عوض فروخت کردیے

میوزک کے اعلیٰ ترین ایوارڈ گریمی، بل بورڈز اور ایم ٹی وی ایوارڈز جیتنے والی کولمبین گلوکارہ 43 سالہ شکیرا نے بھی اپنے تمام گیت بھاری رقم کے عوض فروخت کردیے۔

شکیرا سے قبل ادب کے نوبیل انعام یافتہ گیت نگار و موسیقار 79 سالہ نے بھی دسمبر 2020 میں اپنے تمام 600 گیت فروخت کیے تھے۔

باب ڈیلن نے اپنے تمام گیتوں کے مالکانہ حقوق ہولی وڈ کی میوزک و فلم پروڈکشن کمپنی یونیورسل میوزک کو بیچے تھے۔

ان کے بعد اب ایوارڈ یافتہ 43 سالہ شکیرا نے بھی اپنے کم از کم 145 گانے برطانوی میوزک فرم Hipgnosis Songs Fund کو بیچ دیے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق برطانوی میوزک کمپنی نے 13 جنوری کی شب تصدیق کی کہ اس نے کولمبین نژاد امریکی گلوکارہ سے تقریبا تمام ہی 145 گانوں کے مالکانہ حقوق خرید لیے۔

شکیرا نے پہلا میوزک ایلبم 1991 میں ریلیز کیا تھا اور انہوں نے کم از کم 11 میوزک ایلبم ریلیز کیے، ان کا آخری میوزک ایلبم 2017 میں ریلیز ہوا تھا۔

میوزک ایلبم کے علاوہ شکیرا نے درجنوں سنگل گانے بھی ریلیز کیے، جنہوں نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے۔

 

شکیرا کے بہترین گانوں میں 2010 میں ریلیز ہونے والا 'واکا واکا' سب سے نمایاں ہے، علاوہ ازیں ان کے دیگر معروف گانوں میں 'وین ایور، ویئر ایور، ہپس ڈونٹ لے، لا ٹورٹرا، لا لا لا، اوجاس آسی، لوکا اور پیرو فیل' سمیت دیگر شامل ہیں۔

شکیرا نے محض 13 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا، ان کی پیدائش لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں لبنانی و اسپینش نژاد والدین کے ہاں ہوئی۔