مالدیپ میں ذاتی جزیرے کا ایک دن کا کرایہ 80ہزار ڈالر

مالدیپ: مالدیپ اس وقت 1200 جزائر کا ملک ہے جس میں دنیا بھر کے سیاح آتے ہیں۔ پوری دنیا میں کووڈ 19 کی وبا کے تناظر میں یہاں لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے اور اب آپ ایک پورا جزیرہ بھی کرائے پر لے سکتے ہیں۔ لیکن اس میں ایک رات ٹھہرنے کا معاوضہ 80 ہزار ڈالر (سواکروڑروپے) ہے۔  

اس جزیرے کو ’اتہافوشی‘ یعنی ذاتی جزیرے کا نام دیا گیا ہے جسے والڈروف ایسٹوریا مالدیپ نامی کمپنی نےخریدا ہے اور یہ ذاتی ملکیت میں مالدیپ کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔ اس کا رقبہ 32000 مربع میٹر ہے اور یہاں تین عمارتوں میں زیادہ سے زیادہ 24 افراد ٹھہرسکتےہیں۔

عمارت کے اندراورباہر غسل کی سہولت ہے ، سوئمنگ پول ہے اور ساحل کے قریب تین خوابگاہوں کا ایک بنگلہ بھی قائم ہے۔

اس طرح ہرعمارت کو ایک بہت جدید انداز میں تعمیر کیا گیا ہے۔ یہاں موجود عملہ مہمانوں کی ہرطرح سے خدمت کرتا ہے۔ ایئرپورٹ سے 40 منٹ کشتی میں سفر کرکے یہاں آسانی سے پہنچا جاسکتا ہے۔ جبکہ 15 منٹ تک چھوٹے ہوائی جہاز سے تمام جزائر کا فضائی جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے۔