پاکستان نے کرنسی نوٹوں کو کورونا سمیت دیگر جراثیم سے پاک کرنے والی مشین بنالی 

  اسلام آ باد: پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مشیر بریگیڈئیر(ر)طارق جاوید نے کہا ہے کہ میڈاِن پاکستان ڈائلیسزوایکسرے مشینوں سمیت دیگر طبی آلات بہت جلد دنیا بھر میں فروخت کیلئے دستیاب ہونگے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو میں  پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مشیر بریگیڈئیر (ر)طارق جاوید نے بتایا ہے کہ پاکستان نے کرنسی نوٹوں کو کورونا وائرس سمیت دیگر جراثیم سے پاک کرنے کی مشین بنا لی ہے۔ 

بریگیڈئیر(ر)طارق جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پی ای سی نے آکسیجن کنسنٹریٹرزسمیت یووی ایئرپیوری فائرز بھی بنالیے ہیں۔ 

وینٹی لیٹرزسے متعلق انھوں نے بتایا کہ جنوری کے آخرتک میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرزملک میں دستیاب ہوں گے جبکہ فروری میں پاکستان وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہوگا۔

طارق جاوید کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی مقامی تیاری میں بھاری درآمدی ڈیوٹی لاگت بڑھا رہی ہے،تاہم اس وقت پارٹس پر ڈیوٹی زیادہ اوردرآمدی وینٹی لیٹر پر 5 فیصد ڈیوٹی  ہے۔

 مشیر پی ای سی نے بتایا کہ میڈ ان پاکستان آلات کو مارکیٹ میں مساوی مواقع دیئے جائیں کیوں کہ امپوڑٹرز مافیا پی ای سی کوخطرہ سمجھتا ہے اور ممکنہ مسائل پیدا کرے گا۔