سوات:وادی کالام میں گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر فور بائی فور جیپ ریس کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں پورے ملک سے ستر ریسرز نے حصہ لیا۔
خطرناک ٹریک پر گاڑیوں کی ریس سے سیاح خوب لطف اندوز ہوئے۔
سوات کی حسین وادی کالام سے بارہ کلو میٹر آگے پلوگا کے مقام پر فر نٹیر فور بائی فور جیپ ریس کا انعقاد کیا گیا ریس میں پہلی بار برف کے ساتھ ساتھ دریائے سوات کو بھی عبور کرنے کو شامل کیا گیا۔
کئی گاڑیاں دریا میں پھنس گئیں اور کئی دریا کو چیرتی ہوئی نکل گئیں اس موقع پر سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو سرد موسم برف اور جیپ ریس سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔