سیالکوٹ کی سڑکوں پر چلتے پھرتے اور رکشوں میں سفر کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہمشکل نوجوان کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں لیکن وزیر اعظم کا ہمشکل نوجوان آخر ہے کون؟
سوات کا رہائشی شاہ حسین محنت مزدوری کے سلسلے میں سیالکوٹ میں مقیم ہے اور ڈرائ فروٹ کا کام کرتا ہے۔
شاہ حسین کا کہنا ہے کہ جب بھی کہیں جانا ہو لوگ راستے میں روک لیتے ہیں اور میرے ساتھ سلفیاں بناتے ہیں۔
شاہ حسین عمران خان سے ملنے کا خواہشمند ہے اور کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔
شاہ حسین کو پہلی دفعہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ وزیر اعظم کی جوانی کی ہو بہو تصویر لگتی ہی اور ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ کی سڑکوں پر گھوم رہے ہوں۔