اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے،ای پاسپورٹ سے انسانی سمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی۔
بدھ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے آسٹریلیا کے پاکستان میں ہائی کمشنر جیفری شانے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان-آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے اوراور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینیجمنٹ ونگ قائم کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ اورمصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے جامع اقدامات کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے،ای پاسپورٹ سے انسانی سمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ای ویزا کا آغاز یکم جنوری سے کرچکے۔191ملکوں کے شہر یوں کو آن لائن ویزا دے رہے ہیں،افغانستان سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بین الاقوامی جرائم کی روک تھام کے لئے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بارڈر مینیجمنٹ کو بہتر کرنے کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرونا وائرس کے پھیلا ؤکو جس طرح کنٹرول کیا ہے بہت قابل تعریف ہے۔