سائنسدانوں کا 10 کروڑ سال پرانے ڈائنوسار کی باقیات دریافت کرنے کا دعویٰ

بیونس آئرس:ارجنٹائن میں سائنسدانوں نے تقریبا ً10 کروڑ سال پرانے ڈائنوسار کی باقیات دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن میں ڈائنو سار کی باقیات دریافت کرنے والے سائنسدانوں کا کہناتھا کہ ڈائنوسارز کے دریافت ہونے والی باقیات میں سے یہ اب تک کی سب سے بڑی باقیات ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق اب تک ڈائنوسار کی آدھی سے زیادہ دم اور بہت سی ہپ بونز نکالی گئی ہیں جب کہ مزید اعضا کی تلاش کیلئے کام جاری ہے۔

سائنسدانوں کا کہناتھاکہ ڈائنوسار کے اعضاء کی تلاش کیلئے پہاڑوں میں مزید کچھ سال کھدائی کرنا ہوگی۔