سکردو: پاکستانی کوہ پیماؤں کی خون جمادینے والی سردی میں آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے۔
کے ٹو پر سرمائی مہم جوئی کے لئے پاکستانی کوہ پیماؤں کی پیش قدمی جاری ہے، معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کہا ہے کہ کے ٹو سر کرنے کی مہم میں ان کا بیٹا ساجد علی اور جان اسنوری ساتھ ہیں۔
کل سے جاری برفباری رک چکی ہے، ہم عالمی ریکارڈ بنانے جا رہے ہیں قوم دعا کرے۔25 جنوری پاکستان کے لیے ایک اور عالمی ریکارڈ کا دن ہو گا۔
مہم میں شامل کوہ پیما ساجد علی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو بغیر آکسیجن سر کریں گے، جو کہ اب تک کسی کوہ پیما نے نہیں کیا۔
اس حوالے سے ساجد علی نے کہا ہے کہ کے ٹو بغیر آکسیجن سر کر کے ملک کا نام روشن کریں گے، مہم مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں، سخت موسم کا مقابلہ بھی امتحان ہے، کوشش ہوگی بغیر آکسیجن کے ٹو سر کروں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیپالی کوہ پیما کی ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ٹو کو موسم سرما میں سر کیا ہے، اس سے پہلے ایسا کبھی ممکن نہیں ہوسکا۔