پیرس:فرانسیسی ڈاکٹروں نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے ایک انوکھا مشورہ دیا ہے اورکہاہے کہ وبا پر قابو پانے کے لیے لوگ سفر کے دوران بسوں اور ریل گاڑیوں میں ماسک پہننے کے ساتھ منہ بند رکھیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی اکیڈمی آف فزیشنز نے ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سب وے ٹرینوں، بسوں یا کہیں بھی ایسی عوامی جگہوں پر بات کرنے یا فون کال کرنے سے گریز کرنا چاہیے جہاں معاشرتی دوری ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں گذشتہ مئی سے ماسک لازمی ہیں لیکن مسافر اکثر فون پر بات کرنے کے لیے ماسک ہٹا دیتے ہیں۔
فرانسیسی ماہرین زیادہ ڈرامائی اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔ ان اقدامات میں تیسرے لاک ڈاؤن کا مشورہ بھی شامل ہے۔