لاہور : پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف کے سفاری پارک میں شیر اور دیگر جانور کوڑیوں کے بھاؤ بکنے لگے، شیر کی قیمت بھینس سے بھی کم کردی گئی۔
وائلڈ لائف کا سفاری پارک لاک ڈاؤن کی وجہ سے نقصاں کا شکار ہوگیا ہے۔ گزشتہ سال وائلڈ لائف پنجاب نے افریقی شیروں کے سات جوڑے سستے داموں فروخت کر دیے تھے۔
جنگل کا بادشاہ شیر اب بھنیس سے بھی سستا ہوگیاوائلڈ لائف پارکس میں شیر اور دیگر جانورکوڑیوں کے بھاؤ بکنے لگے۔ لاہور کے سفاری زو میں گزشتہ سال14شیر21لاکھ میں فروخت کردئیے گئے، ایک شیرکی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ سفاری پارک میں4شیروں کو ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک شیر کی قیمت35سے40لاکھ روپے ہے۔
گزشتہ سال پارکس کیلئےایک کروڑ یا کم سے کم85لاکھ میں شیروں کو خریدا گیا تھا، سفاری زو میں سرپلس کی آڑ میں مزید4شیر رہ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق شیروں کی سستے داموں فروخت کے حوالے سے جب ڈی جی وائلڈ لائف کا ان مؤقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا۔