سعودی عرب میں فہد البقمی نامی شہری نے آبی زراعت کی مدد سے اسٹرابیری کی کاشت کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
اس سے قبل بھی انہوں نے متعدد اشیا کی کاشت یقینی بنائی، اسٹرابیری ان میں سے ایک ہے۔ وزارت ماحولیات و پانی وزراعت نے سعودی کاشتکار کے اس انوکھے طریقے کی تفصیل سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردی۔
سعودی شہری کے اس اقدام کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، آبی زراعت کی مدد سے کاشت جگہ اور فضا کو آلودگی سے بچاتی ہے۔ اس میں پانی اور کھاد کی بھی ضرورت نہیں پڑتی جس سے جائے کاشت صاف ستھری رہتی ہے۔
وہ 2012 سے آبی زراعت کا تجربہ کررہے ہیں اور کئی اشیا کی کاشت میں کامیاب ہو چکے ہیں۔