ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے سڑک پر کھیلتے بچوں کو ٹینس سے متعلق مفید مشورے دے دیے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ون نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن سے قبل ہوٹل میں قرنطینہ مدت پوری کررہے ہیں۔
اس ضمن میں اُنہوں نے جب اپنے ہوٹل کے کمرے کی بالکونی سے باہر دیکھا تو کچھ بچے سڑک پر ٹینس کھیل رہے تھے۔
نواک جوکووچ نے سڑک پر ٹینس کھیلتے بچوں کو ناصرف سراہا بلکہ اُنہیں بالکونی سے ہی اس کھیل کے حوالے سے ایسے مفید مشورے بھی دیے جو مستقبل میں اُن کے لیے بےحد فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن کا آغاز 8 فروری سے ہوگا۔