بغیر آکسیجن کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کو تیز ہواؤں کے باعث روک دیا گیا

 اسلام آباد:کے ٹو سر کرنے کے مشن پر گامزن پاکستانی کوہِ پیما علی سدپارہ اور اْن کے بیٹے کی جانب سے بغیر آکسیجن کے کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

،علی سدپارہ کی ٹیم نے رات کیمپ تھری پر گزاری، ٹیم نے کیمپ تھری پر طوفانی ہواؤں کا سامنا کیا۔

ذرائع کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث کوہ پیمائی روکنی پڑی، ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا،کوہ پیماؤں کے ٹریکرز بند رہے۔

علی سدپارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں بتایا کہ شدید موسم خرابی کے باعث سب ٹیم ممبرز واپس بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں! الحمداللہ ہم سب بالکل خیریت سے ہیں! ہمیں اپنی دْعاؤں میں یاد رکھیں۔