پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتان بابراعظم اور کوئنٹن ڈی کک نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔ کرونا پروٹوکول کی وجہ سے ٹرافی کی رونمائی ٹیم ہوٹل میں ہی کی گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے معرکے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں اور حریفوں نے ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 11، 13 اور 14 فروری کو کھیلی جائے گی۔

ادھر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پلاننگ کرلی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حریف ٹیم کے اکثر کھلاڑی سینئر ہیں اسی حساب سے ہم نے تیاری کی ہے، جنوبی افریقا کے بہت سے کھلاڑی بھارت میں کھِیلے ہوئے ہیں، فرد واحد کے بجائے پوری ٹیم کے لیے پلان بنایا ہے تاکہ میچ میں تمام کھلاڑی پرفارم کریں۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے میچ کے لیے کمبی نیشن بنالیا ہے جس کے بارے میں بتانا نہیں چاہتے، کل میچ میں کچھ سرپرائز بھی ہوسکتے ہیں