اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر ایک خاتون مردہ قرار دیے جانے کے 10 روز بعد اچا نک کیئر ہوم واپس آگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین میں ایک اسپتال نے معمر خاتون کے خاندان والوں کو افوسناک خبر دی کہ اُن کی عزیزہ کورونا وائرس کے باعث مرگئی ہیں اور ان کی تدفین کر دی گئی ہے تاہم 10 روز کے بعد کیئر ہوم میں اس خاتون کی اچا نک واپسی نے سب کو حیران کر دیا۔۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال میں دو خواتین کے ناموں میں رد و بدل ہونے کی وجہ سے 85 سالہ خاتون روگیلیا بلانکو کے گھر والوں کو ان کی موت کی اطلاع ملی اور کورونا پابندیوں کے باعث خاندان کو تدفین کے لیے نہیں بلایا گیا تھا۔
خاتون کا شوہر اپنی اہلیہ کو زندہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ واقعے کی یہ حقیقت سامنے آئی کہ روگیلیا بلانکو کے کمرے میں ایک اور خاتون تھی جسکی موت پر غلطی سے روگیلیا بلانکو کا نام لکھ دیا گیا۔