دور کی نظروں سے چھٹکارا پائیں وہ بھی بغیر سرجری کے

دور کی نظریں کمزور ہونا کافی پریشانی کا باعث ہوتا ہے کیونکہ انسان چشمے کے بغیر دور کی چیزوں کو دیکھنے سے قاصر ہوتا ہے اور ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا صرف ایک ہی حل ہے کہ آپ سرجری کرا لیں۔

دور کی نظریں کمزور ہونے والے افراد اس بات سے تو بخوبی واقف ہوں گے کہ ہر وقت چشمہ اور لینسز کا استعال کتنا مشکل ہوتا ہے۔

اب حال ہی میں جاپان کی ایک فارماسوٹیکل کمپنی نے دور کی کمزور نظروں سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پانے کا بہترین حل نکال لیا ہے۔

کبوتا فارماسوٹیکل کمپنی نے ایسے اسمارٹ گلاسز تیار کیے ہیں جسے دن میں صرف ایک گھنٹہ لگا کر رکھنے سے آپ کی کمزور نظریں ہمیشہ کے لیے ٹھیک ہو سکتی ہیں۔

جاپانی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کے اسمارٹ گلاسز کو دن میں ایک گھنٹہ یا 90 منٹ تک پہننے پر آپ کی دور کی کمزور نظریں ہمیشہ کے لیے ٹھیک ہو سکتی ہیں۔

ان اسمارٹ گلاسز کو بنانے والے ڈاکٹر ریو کبوتا کا کہنا ہے کہ یہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور ابھی ہم یہ تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس چشمے کو پہننے کے بعد اس کے اثرات کتنے عرصے تک برقرار رہیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس چشمے کی فروخت کا آغاز  2021 کے وسط سے ایشیاء میں کریں گے کیونکہ ایشیاء میں بے شمار افراد کو دور کی کمزور نظروں کے مسئلے کا سامنا ہے۔