فٹنس مسائل‘ گالفرٹائیگرو وڈ زفارمر انشورنس اوپن سے دستبردار

نیویارک:امریکا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق گالفر ٹائیگر ووڈزفٹنس مسائل کے باعث فارمر انشورنس گالف ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔

 ٹائیگرووڈز نے پانچویں بار کمر کی سرجری کرائی ہے جس کے بعد وہ رواں سیزن کے متعدد بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

 ٹائیگر ووڈز نے اپنے کیریئر میں گالف کے 15 میگا ایونٹس اپنے نام کئے ہیں۔

 ٹائیگر ووڈزنے آخری بار دسمبر 2020میں پی این سی گالف چیمپئن شپ کھیلی تھی اور اسی دوران ان کو اپنی پیٹھ میں تکلیف محسوس ہوئی تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹائیگر ووڈزنے کہاکہ سرجیوں کے باوجود وہ فٹ نہیں ہیں۔