دبئی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستانی سکواڈ کو ویزے دینے کے معاملے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی میں پاکستان سکواڈ کے تمام ممبرز کو لازمی ویزے جاری کرنا شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی نے مسئلہ اٹھایا، جس پر آئی سی سی نے بھارت سے تحریری جواب مانگ لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سکواڈ کے ویزوں اور سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کروائی گئی تو ایونٹ خطرے میں پڑ جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے ایونٹ کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی بھی یقین دہانی مانگی ہے۔