پاکستان کے سپرمین ”محمد رضوان“ کا ناقابل یقین کیچ

 

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز یاسر شاہ کی گیند پر ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

 پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں ناقابلِ یقین کیچ پکڑنے پر سوشل میڈیا پر محمد رضوان کو خوب داد مل رہی ہے۔

28 سالہ قومی وکٹ کیپر نے یاسر شاہ کی گیند پر پروٹیز اوپنر ڈین ایلگر کا ناکام سویپ شاٹ کے بعد تقریباً ہوا میں اْڑتے ہوئے ناقابلِ یقین کیچ پکڑا جس سے کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر بھی محمد رضوان کے کیچ کے چرچے زبان زد عام ہیں، شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس محمد رضوان کی صورت میں ’سْپر مین‘ موجود ہے۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک ہی تو دل ہے رضوان کتنی بار جیتو گے؟‘،


بعض شائقین کرکٹ محمد رضوان کو بہترین وکٹ کیپر قرار دے رہے ہیں۔