ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں لینڈ کروزر چلانے والا بچہ والدین کے ہمراہ تھانے پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں لینڈ کروزر چلانے والا 5 سالہ بچہ والدین کے ساتھ تھانے میں پیش ہوا، پولیس نے گاڑی ضبط کرلی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 5 سالہ بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بچے کو ٹریس کرکے گاڑی کو ایم وی او 115 کے تحت بند کیا گیا، گاڑی کو ٹریس کرنے کے لیے چیف ٹریفک آفیسر کے حکم پر دو اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے والد نے ازخود پیش ہوکر سی ٹی او ملتان کو اپنا بیان قلمبند کرایا، بیان حلفی میں والد نے یقین دہانی کروائی کہ بچہ آئندہ گاڑی نہیں چلائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سالہ بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
معاملے کو سلجھانے کے لئے ملتان ٹریفک پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر شہریوں سے گاڑی کے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل تھی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے گاڑی کا نمبر اور مالک کی شناخت ہو گی، جس پر مالک اور کم عمر ڈرائیور کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔