میڈرڈ:فٹبال کوپا ڈیل رے میں سپرسٹار لیونل میسی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے رایو ویلکانو کے خلاف گول سے بارسلونا کو فتح دلا دی، کوارٹر فائنل کی ٹکٹ کٹا لی۔
سپینش فٹبال کے میگا ایونٹ میں سٹارز سے بھری ٹیم بارسلونا کا رایو ویلکانو سے جوڑ پڑا، تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا، مقابلہ سنسنی خیز ہو گیا۔
دوسرے ہاف میں کھلاڑی زیادہ پرجوش نظر آئے، رایو نے تریسٹھویں منٹ برتری حاصل کر لی۔
صرف چھ منٹ بعد مایہ ناز لیونل میسی نے حساب برابر کر دیا، اپنا کم بیک بھی یادگار بنا لیا۔
اسی 80 منٹ پر ہونے والا گول فیصلہ کن ثابت ہوا، بارسلونا کی دو ایک سے جیت پر کوارٹر فائنل میں جگہ مل گئی۔
دوسرے میچ میں سویلا نے ویلنشیا کو اپ سیٹ کر دیا جس میں اسے دو گول سے شکست ہوئی۔