کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو باآسانی7 وکٹوں سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 88 رنز کا ہدف پاکستان نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم فواد عالم کی سنچری کی بدولت 378 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور یوں میزبان ٹیم کو 158 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا ہدف ملا ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے 88 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹیں گنوایں۔ عمران بٹ 12،۔ عابد علی 10 اور کپتان بابراعظم 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاشر شاہ نے بھی 4 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے دوسری اننگز میں ایڈن مارکرم 74 اور رسی وین ڈر سن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔