قومی کرکٹرز کو کورونا ویکسین لگانےکا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو کرونا ویکسین لگانے سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو عالمی وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے انہیں ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے

 سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے حکام کو کرونا ویکسین لگانےکی تصدیق کردی ہے۔

کھلاڑیوں کو کرونا ویکسی نیشن کے لئے پی سی بی نے مختلف کمپنیز سے رابطہ کیا ہے، ویکسی نیشن کے بعد کرکٹرز کرونا اوربائیو سکیور ببل سے نجات حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم کی کرونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا تھا۔