جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20سیریز، قومی ٹیم کا اعلان اتوارکو ہوگا

لاہور:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کل بروزاتوار کوکیا جائے گا۔

 سیریز کا آغاز 11 فروری سے ہوگا، لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

 ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کا اگلا اسائنمنٹ جنوبی افریقاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے جس کے لئے ٹیم کا اعلان اتوار کو کیا جائیگا۔

لاہور میں 11فروری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں،سیریز کیلئے گراؤنڈ تیار ہوگیا ہے۔

 دھوپ نکلنے کی وجہ سے گراؤنڈ سٹاف کو ٹی ٹوئنٹی کے تقاضوں کے مطابق وکٹوں کی تیاری کا اچھا موقع مل گیا ہے۔

لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا سرسبز گراؤنڈ خوبصورت منظر پیش کررہا ہے اور یہاں تیاریاں بھی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا، میچ کا ٹاس ساڑھے 5 بجے ہوگا جبکہ کووڈ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کراؤڈ کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز11، 13 اور 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ 

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں کانٹے کے مقابلے ہوں گے۔