سڈنی:آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 8 فروری سے شروع ہورہا ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تیس ہزار تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے گی۔
اس سلسلے میں وزیر کھیل نے باقاعدہ طور پر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی اجازت کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔
ان تیس ہزار میں سے پندرہ ہزار تماشائی دن کے اوقات میں اور پندرہ ہزار تماشائی رات کے اوقات میں ہونیوالے میچ دیکھیں گے
کوارٹر فائنل مرحلے سے ان تماشائیوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی اور صرف پچیس ہزار تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے گی۔
اس طرح چودہ روزہ ٹینس ٹورنامنٹ میں تین لاکھ نوے ہزار تماشائی میچ دیکھیں گے اور یہ تعداد گزشتہ برسوں سے نصف ہوگی۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں قرنطینہ میں وقت گزارہ اور اب انہیں پریکٹس کی اجازت دی گئی ہے۔